ایران

ترکی میں فوجی بغاوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم عہدیداروں نے ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت پر اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے-

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے ترکی کے حالات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ترکی کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس ملک میں عدم استحکام کو عوام کے امن و چین میں خلل سمجھتے ہیں- علی شمخانی نے مزید کہا کہ ترکی سے ملنے والی تمام مشترکہ فضائی و زمینی سرحدوں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور ان پر پوری طرح کنٹرول ہے –

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی ترکی کی فوج کی جانب سے حکومت کے خلاف ہونے والی بغاوت کے بعد اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ترکی کے بحران، استحکام اور جمہوریت پر گہری تشویش ہے اور عوام کی سیکورٹی سب سے اہم چیز ہے جبکہ اتحاد و احتیاط ضروری ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلیجنس سید محمود علوی نے ترکی میں فوجی بغاوت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ترکی کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں- سید محمود علوی نے مزید کہا کہ فوج ، سیکورٹی اہلکار اور انٹیلیجنس ضرورت کے مطابق الرٹ ہیں اور سرحدوں پر مکمل کنٹرول ہے- ایران کے وزیر انٹیلیجنس نے کہا کہ ترکی کے لئے امن و استحکام کی آرزو کرتے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button