مشرق وسطی

شام میں جنگ بندی برقرار رکھنے پر امریکہ اور روس کا اتفاق

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی برقرار رکھنے کے لئے واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے

امریکی وزیر خارجہ جان کری نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ ایالات متحدہ امریکہ اور روس نے النصرہ محاذ کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مطلوبہ اقدامات انجام دینے پر اتفاق کر لیا ہے- جان کری نے اس بات کا اعلان ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا –

امریکہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے واضح اقدامات انجام دینے کی جس طویل فہرست پر اتفاق کیا ہے اس کا اعلان نہیں کریں گے کیونکہ ہم اس سلسلے میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں اور ہمیں کامیاب ہونے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے- جان کری نے کہا کہ ہم اس بات کا بھی تاکید کے ساتھ اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ یہ اقدامات اعتماد کی بنیاد پر نہیں ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button