مشرق وسطی

لاذقیہ میں شامی فوج کی کارروائی

شام کی فوج نے لاذقیہ کے شمالی مضافات میں واقع جبل الاکراد میں دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا ہے

دمشق سے موصولہ خبروں کے مطابق شامی فوج نے لاذقیہ کے شمالی مضافات میں واقع جبل الاکراد پہاڑیوں پر دہشت گردوں کے ایک حملے کو پوری طرح پسپا کر دیا ہے – شامی فوج کی اس کارروائی میں چچنیا اور ترکستان کے بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے – شامی فوج نے جمعرات کو الزویقات پہاڑی کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے جبکہ شامی فوج نے لاذقیہ کے ہی قریب کبانی نامی گاؤں کے قریب بھی ایک پہاڑی پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اس کارروائی میں بھی بہت سے دہشت گرد ہلا ک ہوگئے –

متعلقہ مضامین

Back to top button