ایران

ایران علاقے میں مضبوط ترین دفاعی نظام کا حامل ہے: بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی

خاتم الانبیاء فضائی دفاعی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران ، جدید ترین دفاعی نظام تیار کر کے علاقے کا سب سے پائدار اور پرامن ملک بن گیا ہے-

خاتم الانبیاء ائر ڈیفنس بیس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے مشرقی ایران میں کہا کہ ایران اسلامی کے ماہرین نے دفاعی صنعت کے میدان میں جدید ترین دفاعی سسٹم کو خود ڈیزائن اور تیار کر کے دشمن کے دلوں میں رعب و دبدبہ پیدا کر دیا ہے-

بریگیڈیئرجنرل اسماعیلی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی صلاحیتوں سے جدید ترین دفاعی سسٹم تیار کیا ہے کہا کہ ہم جلد ہی ایسے جدید ترین ریڈار بھی نصب کر دیں گے جن میں نہایت باریک اور چھوٹی چیزوں پر بھی نظر رکھنے کی صلاحیت ہوگی-

اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیاء دفاعی مرکز کے سربراہ نے مزید کہا کہ ان جدید ترین ریڈاروں کو دشمن کی جانب سے درپیش نہایت خفییہ خطرات کا پتہ لگانے کے لئے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button