یمن

یمن پر سعودی عرب کے حملے جاری

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جارح طیاروں نے جنوبی یمن کے صوبے تعز کے الوازعیہ علاقے پر توپخانے سے حملہ کیا ہے-

خبری ذرائع نے سرحدی علاقے حرض میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ سعودی ایجنٹوں کی لڑائی خبر دی ہے- سعودی عرب کے جارح طیارو نے بھی مغربی یمن کے صوبہ حجہ میں میدی اور حرض نامی علاقوں پر سات بار حملے کئے ہیں-

جنوبی یمن کے صوبے تعز کے کھبوب علاقے میں بھی سعودی ایجنٹوں کے حملے ناکام بنادیئے گئے اور دسیوں سعودی ایجنٹ ہلاک کردیئےگئے – یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ مارب میں جبل حید الذھب علاقے میں سعودی ایجنٹوں کے حملے کو ناکام بنا دیا اور کئی سرغنوں سمیت پندرہ سعودی ایجنٹوں کو ہلاک کردیا-

واضح رہے کہ سعودی عرب نے علاقے کے بعض عرب ممالک کی مدد اور امریکہ کی حمایت سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کا مقصد اپنے ایجنٹ یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ برسر اقتدار لانا ہے۔ ان حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی اسّی فیصد بنیادی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button