مشرق وسطی

دہشت گروں سے مقابلے پر شام کے صدر کی تاکید

شام کے صدر بشار اسد نے دہشت گردوں سے مقابلے اور اس ملک کی قوم اور اقتدار اعلی کے دفاع پر تاکیدکی ہے-

شام کے صدر بشار اسد نے این بی سی چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ وہ شام اور شامی قوم کے دفاع کے ل‏ۓ پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے اور اغیار کی مداخلت کو روکیں گے- بشار اسد نے اس امید کا اظہار کیا کہ تاریخ انہیں ایک ایسے انسان کے طور پر یاد کرے گی کہ جس نے دہشت گردی اور اغیار کی مداخلت کے مقابلے میں استقامت کی اور قومی اقتدار اعلی کا تحفظ کیا-

شام کے صدر نے اسی طرح امریکی حکام کے سیاسی نا تجربہ کاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ وائٹ ہاؤس میں نا تجربہ افراد کی موجودگی اس ملک کے لئے خطرہ ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button