مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی کی شہادت

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بدھ کی صبح کو مقبوضہ بیت المقدس میں واقع "الرام” گذرگاہ میں اس فلسطینی جوان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں یہ جوان شہید ہوگیا-

اسرائیل کے خبری ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس گاڑی میں سوار افراد، اسرائیل مخالف کاروائی کا ارادہ رکھتے تھے اس لئے صیہونی فوجیوں نے ان پر حملہ کیا-

اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ایک فلسطینی جوان گولی سے شہید جبکہ ایک اور جوان زخمی ہوگیا اور ایک فلسطینی کو صیہونی فوجیوں نے گرفتار کرلیا-

صہیونی فوجی ہمیشہ ، فلسطینیوں پر اسرائیل مخالف کاروائیوں کے بہانے سے، حملہ کرتے رہتے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button