پاکستان

شیعہ علماٗ کونسل سندھ کے وفد کی فیصل ایدھی سے ملاقات و تعزیت

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے معروف سماجی رہنماءاور بے سہارا افراد کے خدمت گزار عبد الستار ایدھی کی رہائش گاہ پر جا کر فیصل ایدھی کو اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید سا جد علی نقوی صاحب کا تعزیتی پیغام پہنچا یا جس میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے معروف سماجی شخصیت محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خادم انسانےت عبدا لستار ایدھی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگاعلامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عبدا لستار ایدھی بے سہار ا لوگوں کے محسن تھے انہوں نے انسانیت کی بے لوث خدمت کی اور وہ پاکستان کی پہچان تھے ، ان کی یتیم پروری اور غریب پروری لائق تحسین ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کا خلا کبھی پُر نہ ہو گا ،ان کا کوئی نعم البدل نہیںاورقوم عظیم محسن سے محروم ہو گئی ہے ۔علامہ ساجد نقوی نے بیوہ بلقیس ایدھی اور ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی کے نام اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا ہے کہ مرحوم عبدالستار ایدھی کے خدمت خلق کے مشن کوہمیشہ یاد رکھا جائےگا ،وہ پاکستا ن کا ایک اثاثہ تھے اور محروم طبقے سے پیار کر نےوالے اور بے سہارا لوگوں کے محسن تھے ۔علامہ ساجد نقوی نے اس موقع پرسوگوارخاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر و جمیل عطا فرمانے اور مرحوم کی بلندی درجات و مغفرت کےلئے دعا کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button