یمن

یمنی فوج نے سعودی اتحاد کا جاسوس طیارہ مار گرایا

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اتوار کے روز سعودی اتحاد کا ایک جاسوس طیارہ صوبہ صنعا کے نھم علاقے میں مار گرایا ہے-

ایک مقامی عہدیدار نے کہا ہے کہ یمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دشمن کے جاسوس طیارے کی شناخت کے بعد اسے نھم کے علاقے "شعب شریح” میں مار گرایا ہے-

اس سیکورٹی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جاسوس طیارہ یمنی فوج کے فوجی اڈوں اور چھاؤنیوں اور انصاراللہ کی عوامی کمیٹیوں کے ٹھکانوں کے بارے دشمن کے لئے معلومات اکٹھا کر رہا تھا-

یمنی فوج نے اب تک سعودی اتحاد کے متعدد جاسوس طیارے یمن کے مختلف علاقوں میں مار گرائے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button