پاکستان

حماس کی سعودی شہزادے ترکی الفیصل کے بیان کی مذمت

شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے سعودی شہزادے ترکی الفیصل کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فلسطین الیوم کے مطابق حماس نے سعودی شہزادے اور اس ملک کے سابق انٹیلی جینس چیف ترکی الفیصل کے بیان کو بے بنیاد تہمت اور حماس و تحریک فلسطین کی توہین قرار دیا ہے۔ حماس نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کے مقابلے میں اس کی جدوجہد سے پوری طرح آگاہ ہے اور یہ تحریک مکمل فلسطینی سوچ کے ساتھ فلسطینی قوم کی امنگوں کے مطابق مسجد الاقصٰی اور بیت المقدس کے دفاع کے سلسلے میں سب کے تعاون کا خیر مقدم کرتی ہے۔ حماس کے مطابق سعودی شہزادے کا بیان اسرائیل کے مفادات کی تکمیل اور فلسطینی عوام اور ان کی تحریک مزاحمت کی کھلی توہین ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی شہزادے اور سابق انٹیلی جینس چیف ترکی الفیصل نے پیرس میں انقلاب دشمن دہشت گرد گروہ مجاہدین خلق کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران خطے میں بدامنی پھیلانے کے لئے، فلسطینی تحریکوں حماس اور جہاد اسلامی کی حمایت کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button