مشرق وسطی

وہابی خونخوار تنظیم داعش نے شام کے چار مشہور فٹ بالرز کے سر قلم کردیئے

مسلم ممالک بالخصوص شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد اور خونخوار تنظیم داعش نے شام کے چار مشہور فٹ بالروں کے سر قلم کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد و خونخوار تنظیم داعش نے اسامہ ابو کویت، احسان الشوویخ، نہاد الحسن اور احمد اواخ کو سنی کرد تنظیم کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی جن کے شامی علاقے رقہ میں لوگوں کی موجودگی میں سر قلم کردیئے گئے، کھلاڑیوں کا تعلق فٹ کلب ’’الشباب‘‘ سے تھا،قتل کے بعد داعش نے تمام کھلاڑیوں کی تصاویر کو ٹویٹر پر شیئر کیا اور فٹبال کا لباس بھی دکھایا جب کہ اس سے قبل داعش فٹ بال کو غیر شرعی کھیل بھی قرار دے چکی ہے۔واضح رہے کہ داعش نے 2 سال قبل رقہ میں ہی عراق اور اردن کا فٹ بال میچ دیکھنے والے 13 لڑکوں کو بھی قتل کردیا تھا۔ وہابی دہشت گردوں کی سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے وہابیوں سے حرمین الشریفین کو بھی زبردست خطرات لاحق ہوگئے ہیں ایک وہابی دہشت گرد نے مسجد نبوی میں بم دھماکہ کرنے کی کوشش کی جو مسجد کےباہر چيک پوسٹ پر ہی ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button