مشرق وسطی

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں بحرینی عوام کے مظاہرے جاری

رپورٹ کے مطابق بحرینی مظاہرین نے ممتاز عالم دین شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنے اور شیعوں کو کچلنے کی آل خلیفہ کی پالیسی کے خلاف بحرین کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے-

اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے بحرین کے مختلف شہروں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پر آنسو گیس کے گولے پھینکے-

آل خلیفہ کے کارندوں نے الزہرا شہر میں ایک گھر پر حملہ کرکے دو جوانوں کو گرفتار کرلیا-

آل خلیفہ حکومت نے بیس جون کو بحرین کے شیعہ قائد شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنے کا اعلان کیا تھا-

بحرین کی وزارت داخلہ نے الزام لگایا ہے کہ شیخ عیسی قاسم نے اپنی تقریروں سے خارجیوں کو فائدہ پہنچایا ہے اور لوگوں کو شدت پسندی اور فرقہ پرستی پر اکسایا ہے ۔ اس بحرینی عالم دین نے آل خلیفہ حکومت کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا ہے – شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنے کے فیصلے کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج جاری ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button