مشرق وسطی

حلب میں دہشت گردوں کے حملے میں درجنوں افراد جاں بحق

رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے حلب میں شامی فوج کے زیر انتظام علاقوں میں دہشت گرد گروہوں نے راکٹ اور دستی بموں سے حملوں سے کئے جس کے نتیجے میں چونتیس عام شہری جاں بحق اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے- ان حملوں میں بچے بھی مارے گئے ہیں-

شام کے حالات پر نظر رکھنے والی انسانی حقوق کی ایک تنظیم ، جس کا دفتر لندن میں ہے، کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے کہا ہےکہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک ہے اس لئے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے-

اس رپورٹ کے مطابق حلب کے بعض حصوں میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری رہنے اور ان کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل کے راستے بند ہونے کے ساتھ ہی دہشت گرد گروہ اس شہر کے مغربی علاقوں پر گولہ باری کر رہے ہیں-

واضح رہے کہ شہر حلب پر دوہزار بارہ سے دہشت گردوں کے حملے جاری ہیں- شام میں رواں سال ستائیس فروری سے امریکہ اور روس کی موافقت سے جنگ بندی برقرار ہے-

داعش۔ جبھۃ النصرہ اور بعض دیگر گروہوں پر، جنہیں اقوام متحدہ نے دہشت گرد گروہ قرار دیا ہے، اس جنگ بندی کا اطلاق نہیں ہوتا اور یہ گروہ بدستور شامی شہریوں پر حملے کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button