یمن

یمنی فوج کے حملوں میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک

یمنی فوج نے دارالحکومت صنعا میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے-

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے صنعا کے علاقے فَرْضَتْ نِهِمْ میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر میزائل فائر کرکے دسیوں سعودی ایجنٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اس حملے متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے- یہ سعودی ایجنٹ، کہ جن میں بیشتر یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کے افراد ہیں، اپنے محاذوں کو مستحکم کرنے کی غرض سے فَرْضَتْ نِهِمْ کے علاقے میں داخل ہوئے تھے-

یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے کہا کہ یہ میزائل حملہ، جنگ بندی کی خلاف ورزی اور یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے- یمنی فوج اور عوامی فورس نے فَرْضَتْ نِهِمْ علاقے میں پیشقدمی کی ہے اور اس علاقے کے مشرقی پہاڑی سلسلے پر اپنا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور دہشت گردوں کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل کا راستہ منقطع کر دیا ہے-

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے اپنے کئی عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے غریب عرب ملک یمن پر حملے شروع کر رکھے ہیں جن کا مقصد یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کی پٹھو حکومت کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button