ایران

تہران: نماز عید الفطر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی

شییعت نیوز: دنیا بھر کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران میںبھی عید الفطر منائی گئی اطلاعات کے مطابق نماز عید فطر مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ ادا گئی نماز عید فطر کا سب سے بڑا اجتماع تہران میں ہوا جہاں مؤمنین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں ادا کی ۔تہران میں نماز عید فطر کا سب سے بڑا اجتماع مصلی تہران میں منعقد ہوا جہاں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز عید قطر ادا کی گئی ۔مصلی تہران کے تمام دروازے صبح پانچ بجے سے ہی نمازیوں کے لئے کھول دیئے گئے تھے ۔ تہران میں نماز عید فطر کےعظيم اجتماع میں صدر حسن روحانی ، پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی، عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی اور مجمع تشخيص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے شرکت کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نماز عید فطر کے خطبوں میں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ خطے کے اسلامی ممالک میں عدم استحکام اور دہشت گردی کو اس لئے فروغ دے رہا ہے تاکہ عالم اسلام کی توجہ مسئلہ فلسطین سے ہٹ جائے اور مسلمان اسرائیل کے بجائے آپس میں الجھ کر رہ جائيں ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امت مسلمہ پر زوردیا کہ وہ باہمی اتحاد اور ہوشیاری کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کی تلاش و کوشش کریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button