پاکستان

بھوک ہڑتال: تحریک ختم کروانے کے لئے حکومت نے رابطے بڑھانا شروع کردیئے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے فرقہ وارنہ دہشت گردی کے خلاف اور تشیع کے حقوق کی خاطر بھوک ہڑتال 55 روز سے جاری ہے۔ اس پر وفاقی حکومت اور ایم ڈبلیو ایم کے قائدین کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بھی ہوا تھا جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔ تاہم ایم ڈبلیو ایم کے قائدین کی جانب سے عید کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنے کے اعلان کے بعد حکومت کی جانب سے رابطوں میں تیزی لائی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مطالبات کو تسلیم کرکے بھوک ہڑتال ختم کرا دے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے احتجاجات نے حکومت کو مجبور کیا ہے کہ وہ مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات کو سنے اور انہیں تسلیم کرے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے تمام مطالبات تسلیم کر لیے جاتے ہیں اور ان پر عمل درآمد شروع کر دیا جاتا ہے تو علامہ ناصرعباس اپنی بھوک ہڑتال کو ختم کر دیں گے۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس نے واضح کیا ہوا ہے کہ ان کی تحریک کسی حکومت ہٹانے یا گرانے کیلئے نہیں ہے وہ فقط تشیع کے حقوق کیلئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button