پاکستان

زرداری کے زار فاش کردوں گا، طالبان سہولت کار مولوی سمیع الحق کی آصف زرداری کا دھمکی

 شیعیت نیوزـ : جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو خبردار کیا ہے کہ وہ دارالعلوم حقانیہ کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال بند کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق اکوڑہ خٹک میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا، اگر زرداری نے مدرسہ حقانیہ کے خلاف آئندہ کوئی بیان دیا تو وہ ان کے راز افشاء کر دیں گے جس سے ان کی پارٹی یورپی ممالک کے سربراہوں اور حکومت کی حمایت کھو دے گی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نجی مدرسے دارالعلوم حقانیہ کے لیے عوامی فنڈز سے 30 کروڑ روپے مختص کیے جانے کے معاملے پر تشویش اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مدرسہ حقانیہ شدت پسند طالبان سے تعلق کی بنا پر پہچانا جاتا ہے، اس لیے یہ امداد دہشت گردوں کی حمایت اور اس کے خلاف جنگ کو کمزور کرنے کے مترادف ہ

متعلقہ مضامین

Back to top button