عراق

عراق کے شمال میں داعش کا بھاری جانی نقصان

رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے صوبہ نینوا کے علاقے الشرقاط کے قریب واقع دیہاتوں میں کارروائی کر کے پچاس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

عراق فورسز صوبہ نینوا کے مرکز موصل کی جانب اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے شرقاط کے قریب پہنچ گئی ہیں اور انھوں نے صوبہ نینوا کو صوبہ صلاح الدین سے ملانے والے اہم ترین راستوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فورسز نے فلوجہ شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور اب وہ موصل کو آزاد کرانے کے لیے اس کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button