نیشنل ایکشن کے بعد فورتھ شیڈول کی بھی دھجیاں بکھر گئیں، لدھیانوی، فاروقی سعودی عرب روانہ
شیعیت نیوز: ملک میں عوام نیشنل ایکشن پلان کے انتقال پر ابھی افسردہ ہی تھی کہ ایک خبر نے انکی افسردگی و تشویش کو مزید حد درجہ بڑھا دیا ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل دہشتگرد جماعت کے دو رہنما احمد لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی باآسانی سعودی عر ب کے لئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں و عید کے بعد ملک کے حالات کو مزید فرقہ وارانہ بنانے کے لئے اپنی سعودی آقاوں سے ہدایت حاصل کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں دہشتگرد فورتھ شیڈول میں ہونے کے باوجود ملک سے باآسانی فرار ہوگئے ہیں ، جو اس بات کی دلیل ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد مجرموں اور دہشتگردوں پر نگرانی کرنے والا قانون فورتھ شیڈول بھی ناکام ہوگیا ہے، جبکہ دوسری طرف اس قانون کے تحت پنجاب میں مجلس عزا پڑھنے والے ذاکریں ،ماتمی انجمنیں ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں نہیں جاسکتے یہ ناصرف ناانصافی ہے بلکہ حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کی شیعہ مسلمانوں سے کھلی دشمنی بھی ہے۔
واضح رہے کہ فورتھ شیڈول کے قانون کے تحت مجرم یا دہشتگرد اپنے شہر اور ضلع سے باہر نہیں جاسکتا ،لیکن کمال ہے کہ انتہائی خطرناک فرقہ پرست دہشتگرد اورنگرنگ زیب فاروقی اور احمد لدھیانونی کیسے ملک سے فرار ہوکر سعودی عرب چلے گئے، اس سے تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان دہشتگروں کو ریاستی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے وگرنہ اتنی آسانی سے کوئی اس طرح باہر نہیں جاسکتا ہے۔