پاکستان

بھکر: مولوی عبدالغور کی اہلیبت علیہ سلام کی شان میں گستاخی ، عوام سڑکوں پر آگئی

شیعیت نیوز: ضلع لیہ میں نام نہاد مولوی کی جانب سے اہلبیت (ع) کی شان میں گستاخی کیخلاف عوام نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے لیہ، بھکر روڈ کو بلاک کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ضلع لیہ کے علاقہ دربار راجن شاہ کے قریب منعقدہ ایک قل خوانی میں تقریر کرتے ہوئے نام نہاد کالعدم جماعت کے مولوی عبدالغفور نے اہلبیت (ع) کی شان میں گستاخی کی، جس پر وہاں موجود افراد نے احتجاج شروع کر دیا، جس کے بعد علاقہ کے دیگر عوام بھی اکٹھے ہوگئے اور احتجاج کرتے ہوئے لیہ اور بھکر کو ملانے والی مین شاہراہ کو بلاک کر دیا اور دھرنا دیا، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل ضلع لیہ کے صدر سید نیئر عباس شاہ نے خطاب کیا اور مولوی عبدالغفور کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button