پاکستان

امجد صابری کے قتل کی پلانگ صدیق اکبر ناگن چورنگی میں کی گئی،رپورٹ

شیعیت نیوز: معروف نعت خوان اور قوال شہید امجدصابری کے قتل میں ملوث دہشتگرد بے نقاب ہوگئے ہیں، ابتدائی رپورٹ میں معلوم ہوا ہے کہ قاتلوں کا تعلق ایک ملک دشمن فرقہ پرست کالعدم جماعت سے ہے جنہوں نے امجد صابری کے قتل کی پلانگ مرکزصدیق اکبر ناگن چورنگی پر دہشتگرد محمد تاج حنفی کی قیادت میں کی، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ سال رمضان المبارک کی ٹرانسمینش میں نعت خوان امجد صابری کی جانب سے یا رسول اللہ اور یاعلی علیہ سلام پر مبنی کلام پیش کرنے کے بعد سے انہیں کالعدم جماعت کی جانب سے دھکمیاں دی جارہی تھی ، جبکہ امجد صابری کو اس کالعدم جماعت نے پیغام میں ایک بار پھر کلمہ پڑھ کر توبہ کرنے کو بھی کہا تھا، اس جماعت اور انکے مسلک کے مطابق امجد صابری مشرک تھے کیونکہ وہ رسول اللہ (ص) کی شان میں نعت کہتے اور آل رسول (ع) کی مدح سرائی کرتے تھے۔

ایک رپورٹ کے مطابق روان سال رمضان المبارک کے آغاز سے قبل بھی اس کالعدم جماعت نے انہیں پیغام بھیجا تھا کہ وہ اس بار میڈیا پر آکر شرک پر مبنی نعت پڑھنے سے گریز کریں ورنہ انجام برا ہوگا، تاہم عشق رسول (ص) سے سرشار امجد صابری محبت رسول (ص) میں مرنا گورا کرسکتا تھا لیکن موت کے خوف سے نعت پڑھنا نہیں چھوڑی ، تاہم اسلام کے ٹھیکے داروں نے انہیں ۱۶ رمضان المبارک کولیاقت آباد میں انہیں قتل کر ڈالا۔

ذرائع کے مطابق اس قتل کی سازش کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشگردوں نے مرکز صدیق اکبر ناگن چورنگی میں کی، جبکہ اس سے قبل خرم ذکی کے قتل کی پلانگ بھی اسی دہشتگردوں کے مرکز میں کی گئی تھی، امجد صابری کے قتل کی مانیٹرنگ کالعدم جماعت کا سربراہ محمد تاج حنفی کررہا تھا جیسے اورنگزیب فاروقی اور احمد لدھیانوی کی حمایت حاصل تھی، خفیہ رپورٹ کے مطابق امجد صابر ی کو قتل کرنے کا آڈر خود مرکزی قیاد ت اورنگزیب فاروقی اور احمد لدھیانوی دہشتگر د نے دیا تھا۔

واضح رہے کہ 1980 کے بعد ضیائی اسٹبلیشمنٹ کی جانب سے اس کالعدم جماعت کو بنایا گیا تھا، جسکا مقصد ملک خداداد پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونک کر ملک کا امن تباہ کرنا تھا، اس جماعت نے ناصر ف شیعہ مسلمانوں بلکہ بریلوی سنی مسلمانوں کے خلاف بھی کفر و مشرک ہونے کے فتویٰ لگا ئےاو ر آج اسی بنا پر ہزاروں افراد اس نفرت کی آگ میں جل چکے ہیں ، جبکہ امجد صابری بھی اسی شدت پسند خیالات و نظریات کی آگ میں جلا دیئے گئے۔ دھیاں رہے کہ اس کالعدم جماعت کو اسلام دشمن آل سعود کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button