مشرق وسطی

شمالی شام میں درجنوں دہشت گردواصل جہنم

شامی کردوں نے شمالی شام میں واقع صوبے حلب میں کرد آبادی کے شہر منبج پر داعش دہشت گرد گروہ کے دوسرے بڑے حملے کو بھی ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں ایک سو بیالیس داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

شام کی کرد ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ کرد فورسز کی منبج سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی کارروائی میں اب تک تین سو باون داعشی دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب الرقہ اور منبج کے اطراف کے علاقوں میں کرد ملیشیاء کی پیش قدمی کے بعد داعشی دہشت گردوں نے جنگ میں چھوٹے بچوں کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ایسے بچوں کی بھی لاشیں دیکھی گئی ہیں جو داعش کی فوجی وردی پہنے ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button