یمن

سعودی اتحاد کے اہم فوجی اڈے پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کا کنٹرول

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ملک کے جنوبی علاقے میں واقع سعودی اتحاد کے فوجیوں کے اہم اڈے پر قبضہ کرلیا ہے۔

جنوبی یمن سے موصولہ خبروں کے مطابق یمن کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد جبل الجالس کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ اس حملے میں سعودی اتحاد کے پانچ فوجی کمانڈروں سمیت درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کے سابق مفرور صدر منصور ہادی کے مسلح دھڑے کے ترجمان علی المنتصر نے بھی جبل الجالس میں سعودی اتحاد کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے جنوبی یمن کا ایک اہم فوجی اڈہ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔

جبل الجالس پر قبضے کے بعد عدن شہر میں سعودی اتحاد کے ٹھکانے یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی رینج میں آگئے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج اورعوامی رضاکاروں نے جبل الجالس سے جنوبی یمن کی العند فوجی چھاؤنی پر حملے شروع کردیئے ہیں جس پر سعودی اتحاد کے فوجیوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

دوسری جانب سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی یمن میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں سے کم نو عام شہری شہید اور گیارہ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب نے امریکہ اور بعض علاقائی اتحادیوں کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت سات ہزار سے زیادہ بے گناہ لوگ مارے جاچکے ہیں۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی وحشیانہ جارحیت میں یمن کی اسّی فی صد بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button