لبنان

حزب اللہ لبنان | شیخ عیسیٰ قاسم کی منسوخی شہریت آل خلیفہ کے زوال کاپیش خیمہ ہے

شیعیت نیوز: لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ نے بحرینی عوام سے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کے آل خلیفہ کے فیصلے کے خلاف بیزاری کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہےکہ اس اقدام کے بحرینی قیادت کیلئے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ خبررساں ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ نےاپنے ایک بیان میں بحرین عوام سے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کے آل خلیفہ کے فیصلے کے خلاف بیزاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہےکہ اس اقدام کے بحرینی قیادت کیلئے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہاکہ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے خلاف منامہ رژیم کے اقدا م سے بحرینی عوامکو ایک مشکل متبادل کی طرف دھکیلا جارہاہے جس کے اس آمرانہ حکومت کیلئے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ بیان میں کہاگیاہےکہ اس طرح کے اقدامات سےظاہرہوتاہےکہ بحرینی حکومت زوال کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اپنےبیان میں کہاکہ بحرینی عوام کو اس فیصلے کے خلاف کھڑاہوناچاہئے کیونکہ اسے عالم کی علامتی پوزیشن مجرو ح ہوئی ہے۔

ارنا نیوزکی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی ظالم حکومت نے بحرینی شیعوں کے رہبراورمعروف مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت قانون نے ان کی مقبولیت کو کم کرنے کیلئے ان کے خلاف توہین آمیزخط شائع کیالیکن اس کا عوام پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

بحرینی عوام نے 25 ستمبر2011 ء کو پورے بحرین میں نماز جمعہ بند کرنے اورپورے ملک میں صرف ایک نماز جمعہ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی امامت میں اداکرنے کا اعلان کیا تھا۔ جب بحرین کے فرمارواں شیخ حمد بن آل خلیفہ نے یہ دعویٰ کیاکہ ان کے مخالفین تھوڑے سے ہیں توآیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی دعوت پر منامہ میں لبیک یابحرین کے عنوان سے منعقدہ مظاہرے میں پانچ لاکھ سے زائد بحرینی عوام نے شرکت کی یہ بحرین کا عظیم ترین مظاہرہ تھا جس میں ملک کے 50 فیصد سے زائد لوگوں نے شرکت کی تھی اوراس عظیم وشان مظاہرے کو آل خلیفہ کے خلاف ریفرنڈ م کا نام دیاگیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button