پاکستان

لاہور: بھوک ہڑتال کیمپ میں مسیحی برادری کے رہنماوں کی آمد، مطالبات کی حمایت کا اعلان

شیعیت نیوز: شیعہ مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کی خاطر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں لاھور میں لگائے گئے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ میں مسیحی برادری کی راھنماؤں جوزف فرانسسس پاکستان کرسچین نیشنل پارٹی چئیرمین ، انسانی حقوق ادارہ class کے نیشنل ڈائریکٹر ، مس عائشہ بھٹی ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر ، طاھر بشیر ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر ، ضیاکھوکھر مرکزی عہدیدار اقبال کھوکھر ، مارتن جاوید مائیکل سیاسی راہنما ، ابی شے مائیکل سیاسی راھنماعقیل نوید نے کیمپ کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکز ی سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی ، صوبائی راہنما علامہ سخاوت قمی ، رائے ناصر علی ، زاھد مہدوی ، اور مقامی راھنماؤں مولانا حسن ھمدانی ضلعی سیکرٹری جنرل سید حسین زیدی سیکرٹری سیاست سے ملاقات کی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مؤقف کی مکمل حمائت کی ھے اور دہشت کے خلاف جاری بھوک ہڑتال کے عمل کی قدر دانی کرتے ھوئے راجہ صاحب کی استقامت کو خراج تحسین پیش کیا اس موقعہ پر فلوریڈا میں ھونے والی داعشی بر بریت کی بھی شدید مذمت کی گئی

راہنماؤں نے ھر قسم کی دہشت گردی کی مزمت کی اور دہشت گردوں کے خلاف باھمی روابط کو مربوط کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا –

متعلقہ مضامین

Back to top button