گلگت بلتستان : شیعہ علماٗ کونسل کی اپنے حمایت یافتہ وزیر اعلیٰ پر شدید تنقید

17 جون, 2016 00:00

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کےمرکزی نائب صدر علامہ شیخ مرزا علی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ وفاق واضح کرے کہ جی۔بی کی حیثیت کیا ہے، آئینی حیثیت دیۓ بغیرٹیکس کے نفاز کی بھرپور مخالفت کرینگے۔ اسکردو روڈ کے حوالے سے جی۔بی کے عوام کے ساتھ سنگین مزاق کیا جارہا ہے، جو حکومت عوام کو پانی اور گندم کے لیۓ ترسا رہی ہے وہ ترقی کیا لائیگی۔ آئینی حیثیت کا تعین جی۔بی کااہم ترین مسئلہ ہے مگر وفاق کی جانب سے مختلف رویوّں سےشکوک وشبھات پیدا ہورہے ہیں جس کا ازالہ ضروری ہے۔ شیخ مرزا علی نے مزید کہا کہ اسکردو روڈ کے حوالے سے جی۔بی کے محب وطن عوام کے ساتھ سنگین مزاق کیا جارہا ہے، پہلے ہی لاگت میں کمی لاکر ایک مزاق بنایا گیا اور اب ٹینڈر کی بار بار منسوخی عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔ وزیر اعلیٰ مخصوص ایجنڈے پر مصروف ہیں ، انہیں اس کی خبر ہی نہیں کہ حکومت کیا کر رہی ہے اور کہاں جارہی ہے۔

11:10 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔