پاکستان

پی ایس 127: مجلس وحدت مسلمین سمیت ۲۷ امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کروادیئے

شیعیت نیوز: صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس  127 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے مختلف جماعتوں کے۲۷ امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کروائے ہیں، تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما اشتیاق منگی کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب ۱۳  جولائی کو منقد ہونگے ،اس سلسلے میں مختلف جماعتوں کے ۲۷ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، جبکہ پی ایس ۱۲۷ کے حلقہ میں شیعہ نمائندگی کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین نے بھی اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں، اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین نے سابق یو سی کونسلر جناب علی عباس عابدی اور ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے پولیٹیکل سیکرئڑی جناب حسن عباس کے کوائف جمع کروادئے ہیں۔جبکہ اس ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، مہاجر قومی موومنٹ ، تحریک انصاف اور چند آزاد امیدواربھی حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین نے پی ایس ۱۲۷ سے ۱۴ ہزار ووٹ حاصل کیئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button