مشرق وسطی

بحرینی انقلابیوں کی جانب سے اقوام متحدہ میں آل خلیفہ کی شکایت

بحرین سے ملک بدر کئے گئے بحرینی انقلابیوں نے آل خلیفہ حکومت کے مظالم کی اقوام متحدہ میں شکایت کی ہے۔

ملک بدری کی زندگی گذار رہے بحرینی انقلابیوں نے آل خلیفہ حکومت کے مظالم میں اضافے منجملہ بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق پر پابندی عائد کرنے کے بحرینی حکومت کی عدلیہ کے فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت کی ہے-

دوسری جانب سوئٹزرلینڈ نے بھی بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی اور بحرین کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے خلاف عدالتی فیصلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آل خلیفہ حکومت سے کہا ہے کہ وہ آزادی بیان کا احترام کرے-

انسانی حقوق کونسل کے بتیسویں اجلاس میں سوئٹزرلینڈ کے نمائندے نے بحرینی حکام کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ آزادی بیان کا احترام کریں اور ملزمین کے خلاف منصفانہ طریقے سے مقدمہ چلائیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button