دنیا

اقلیتوں کا قتل اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ بنگلہ دیشی علما کا فتوی

بنگلہ دیش کے علمائے کرام نے ملک میں روشن خیالوں اور مذہبی اقتلیوں کے سلسلہ وار قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیا ہے۔

بنگلادیش علما کونسل کے سربراہ مولانا فرید الدین مسعود نے کہا ہے کہ یہ فتوی جس پر ملک کے ایک لاکھ سے زائد علمائے کرام نے دستخط کیے ہیں، اٹھارہ جنوری کو عوام کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس فتوے میں صراحت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ غیر مسلموں، اقلیتوں، اور سیکولر عناصر کا قتل ، دین اسلام کی رو سے منع ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل کے یہ واقعات قانون کی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔

یہ فتوی ایسے وقت میں جاری کیا جارہا ہے جب بنگلہ دیش کی پولیس نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے مجرمانہ اقدامات کے شبہے میں گیارہ ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ گزشتہ جمعرات سے شروع کیے گئے اس آپریشن میں اپوزیشن جماعتوں کے بعض کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ حکومت انسداد دہشت گردی کی آڑ میں سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button