عراق

فلوجہ آپریشن جاری رکھنے پر تاکید

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے مغربی عراق میں واقع فلوجہ شہر کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے سے متعلق آپریشن جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے  کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ فلوجہ آپریشن پروگرام کے مطابق اور پورے عزم و حوصلے کے ساتھ جاری ہے اور یہ آپریشن اس شہر کی آزادی تک جاری رہے گا۔

حیدر العبادی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے، کہ عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملوں میں داعش کو شکست کھانی پڑے گی، کہا کہ فلوجہ سے بے گھر ہونے والوں کی مدد اور ان کے حالات میں بہتری کے لئے دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور ان کی ضروریات پوری کرنےکے لئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

خبری ذرائع نے منگل کے دن بتایا تھا کہ فلوجہ ڈیم کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button