لبنان

حزب اللہ نے فلسطینوں کی کاروائی کی تعریف کی

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب کے مرکز میں فلسطینی مجاہدین کی شجاعانہ کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم نے اس کارروائی سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے خلاف مزاحمت کو مستقل آپشن کے طور پر دیکھتی ہے۔

حزب اللہ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ تل ابیب میں دو فلسطینی نوجوانوں کی کارروائی نے یہ دکھا دیا ہے کہ علاقے اور دنیا میں صیہونیوں اور ان کے حامیوں کے تشدد، دباؤ اور جارحیت، فلسطینیوں کے عزم کو ذرہ برابر میں متزلزل نہیں نہیں کر سکتی اور انہیں اپنے حقوق، وطن اور ماضی کو نظر انداز کرنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔

حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کے مقابلے میں مزاحمت کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے تمام عرب اور مسلمان قوموں اور اسی طرح دنیا کے تمام آزاد افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ تشہیراتی، سیاسی اور دیگر تمام راستوں سے فلسطینی قوم کی حمایت کریں تاکہ وہ غاصبوں سے نجات کے اپنے مقصد کو حاصل کر سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button