لبنان

لبنان میں تکفیری دہشت گرد گروہ کا سرغنہ گرفتار

رپورٹ کے مطابق لبنان کی سیکورٹی فورسز نے تکفیری دہشت گرد گروہ احرار الشام کے اہم سرغنے محمد طلعت حسین کو بعلبک کے ایک شہر سے گزرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ دہشت گرد شام کا شہری ہے۔ لبنان کی سیکورٹی فورسز اس دہشت گرد پر پہلے سے نظر رکھے ہوئے تھیں۔

دوسری جانب لبنان کی سیکورٹی فورسز نے شام سے ملنے والی لبنان کی سرحد پر واقع عرسال شہر کے وادی حمید نامی علاقے سے بھی شام کے ایک اور لبنان کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں داعش اور دوسرے دہشت گرد گروہوں کو سنہ دو ہزار گیارہ اور اس کے بعد سعودی عرب اور قطر سمیت بعض عرب ممالک اور امریکہ کی فوجی حمایت کے ساتھ وجود میں لایا گیا۔ یہ دہشت گرد گروہ شام کی قانونی حکومت کے مخالفین پر مشتمل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button