پاکستان

ملک بھر کی طرح کراچی اور اندورن سندھ میں شیعہ حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی سمیت ملک بھر میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کے گئے، شیعیت نیوز کی رپور ٹ کے مطابق کراچی ، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ ،سکھر، لاڑکانہ ، لاہور ،پشاور، ملتان ، سمیت ملک کے دیگر شہروں اور قبضوں میں بعد نماز جمعہ شیعہ نسل کشی اور شیعہ حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،لاڑکا نہ میں شاہ نجف امام بارگاھ پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین سیکریٹری جنرل ضلع ٹھٹھہ سید اسداللہ شاہ اور سیکریٹری سیاسیات ڈاکٹر عبدالحسین شاہ نے کہا کہ ہم اپنی جماعت کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کی آج 30واں روز جاری رہنے پر ان کی حمایت کرتے ہوئے۔ ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگز ، ریاستی جبر اور دہشت گردی کے خلاف اپنا احتجاج کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالحسین شاہ نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اپنے اصولی موقف پر ڈ ٹی ہوئی ہے۔ ۔حکومت کی مسلسل بے حسی کے باعث شیعہ قوم کے تحفظات اپنی جگہ پر قائم و دائم ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا ک نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں بے گناہ لوگوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔  ہمارے قائدین کی کوشش تھی کہ قوم کو کسی آزمائش میں ڈالے بغیراپنے مطالبات تسلیم کرائیں جائے لیکن حکومت کا رویہ اس احساس کو تقویت دے رہا ہے کہ جب تک قوم کو سڑکوں پر نہ لایا تب تک نتیجے کا حصول ممکن نہیں۔حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی بھرپور تیاری کی جارہی ہے۔ ہم پاکستان کے شہدا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ہمارا لڑائی پاکستان کی سالمیت و بقا کے دشمنوں سے ہے۔کچھ نادیدہ طاقتیں ان ملک دشمن قوتوں کو ایک بار پھر فعال کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ ہم نے ظلم کے خلاف آواز حق بلند کی ہے۔اس ملک میں بسنے والے ہر باشعور سے ہماری یہ اپیل ہے کہ وہ مادر وطن کے دشمنوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرے۔ ۔ احتجاج میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید قاسم شاہ، راجا شاہ، نواز شاہ، سیکریٹری میڈیا برادر حفیظ شاہ اور ارشاد کھتری بھی موجود تھے آخر میں دعایا کلمات مولانا علی گوہر ایمانی اور مولانا فدا حسین فردوسی نے کرائی۔

کراچی میں جامعہ مسجد نور ایمان ، جامع مسجد عباس ٹاون، جامعہ مسجد حسین آباد ملیر اور کھاردر میں بھی احتجاجی مظاہرے کیئے گئے ،جامع مسجد نور ایمان پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی نے کہاکہ قائد وحدت کی با بصیرت قیادت نے ایک مرتبہ پھر ملت تشیع کے سر کو فخر سے بلند کیا ہےہم انشااللہ لانگ مارچ کرینگے اور ظلم کی ایوانوں کو ہلاکر رہینگے اور مظلوموں کی فریاد کو ساری دنیا تک پہنچائیں گے۔

56.jpg

 

564.jpg

.jpg

2.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button