دنیا

داعش کے لئے امریکی ہتھیار

امریکا کے متعدد فوجی ہیلی کاپٹر عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں داعش کے لئے ہتھیار اور گولہ بارود لے کر اترے ہیں –

عراقی گروہ حزب اللہ نے اس سلسلے میں خاص تصویریں جاری کی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ امریکا کے پانچ ہیلی کاپٹر صوبہ صلاح الدین میں داعش کے زیرقبضہ علاقے المسحک میں نیچے اترے ہیں یہ علاقہ المکحول پہاڑی سلسلے کے عقب میں واقع ہے –

عراق کے مزاحمتی گروہ حزب اللہ کے انفارمیشن دفتر نے خبر دی ہے کہ جس دن یہ ہیلی کاپٹر داعش کے زیر قبضہ علاقے میں اترے تھے اسی دن چند گھنٹوں کے بعد داعش نے اس علاقے میں عراقی فوج کے خلاف شدید حملے کئے تھے –

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کے اس طرح سے داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں اترنے کا مقصد عام طور پردہشت گردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی ہے – ماضی میں بھی ایسی خبریں موصول ہوتی رہی ہیں کہ امریکی ہیلی کاپٹروں اور طیاروں نے عراق میں داعش کے لئے ہتھیاروں کی کھیپیں گرائی ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button