سعودی عرب

سعودی عرب کے سفیر پر عراق کے داخلی امور میں مداخلت کا الزام عائد

حمید الہایس نے کہا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں تعینات سعودی عرب کے سفیر ثامر السبہان ایسے امور میں مداخلت کر رہے ہیں جن کا ان سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ حمید الہایس نے بغداد میں تعینات سعودی عرب کے سفیر کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ سعودی عرب کے سفیر کو دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت سے اجتناب کرنا چاہئے۔

اس سے قبل عراقی پارلیمنٹ میں بدر دھڑے نے بھی سعودی عرب کے سفیر کو ایک ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر عراق سے ان کے نکالے جانے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ عراق میں تعینات سعودی سفیر ایک ایسی حکومت کے نمائندہ ہیں جس کو جمہوریت کے معنی تک معلوم نہیں ہیں اور جو انتہاپسندانہ افکار اور داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروہ وجود میں لائی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button