یمن

قیدیوں کے تبادلے کے مسئلے پر انصاراللہ اور یمن کی مستعفی حکومت کے درمیان سمجھوتہ

یمن کی تحریک انصاراللہ اور اس ملک کی مستعفی حکومت کے مذاکراتی فریقوں نے قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے-

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت میں یمن سے متعلق امن مذاکرات میں تحریک انصاراللہ اور منصور ہادی کی مستعفی حکومت کے نمائندوں نے مذکرات میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ماہ رمضان کے شروع ہونے سے پہلے دونوں فریق کے پینتیس افراد کو رہا کیا جائے گا

اس سمجھوتے کے مطابق منصور ہادی کے حامیوں کے سولہ قیدی ، یمنی فوج اور عوامی فورس کے انیس افراد کے بدلے میں رہا کئے جائیں گے یہ افراد شہر تعز میں قیدی بنائے گئے تھے

یمن سے متعلق امن مذاکرات، کہ جو گذشتہ مہینے میں جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ہی کویت میں شروع ہوئے تھے، اس وقت بھی سعودی عرب کی جانب سے یمن کے خلاف جارحانہ کارروائیاں جاری رہنے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کے سبب جاری ہیں اور اب تک ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button