عراق

عراقی عوام داعش کے خلاف جنگ میں متحدہ ہو جائیں، آیت اللہ العظمی سیستانی

عراق کے سرکردہ مذہبی رہنما آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے داعش کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کے اتحاد کو ضروری قرار دیا ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یان کو بیش کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ عراقی عوام کے درمیان اتحاد کا سبب بنے گی۔

آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس کی حمایت کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے ایک بار پھرعراقی سیکورٹی فورس اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں سے کہا کہ وہ داعش کے خلاف جنگ کے دوران بے گناہوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اور-عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے داعش کے زیر قبضہ علاقے فلوجہ کی آزادی کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے دوران متعدد علاقوں کو آزاد بھی کرا لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button