پاکستان

`گلگت میں سانحہ 1988 کی 28 ویں برسی منائی گئی

شیعیت نیوز: رپورٹر ٹائمز کے مطابق حکومتی سرپرستی میں گلگت بلتستان کی شیعہ آبادی پر ہونے والی لشکرکشی کے 28سال گزار گئے لیکن آج تک اس علم ناک سانحے کا کو ئی مجرم گرفتار نہیں ہوسکاجو کہ حکومتی سر پرستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ آج بھی ہماری زمینوں پربے جا قبضے اور بے گناہ افراد کو ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہو رہا ہے لیکن گلگت بلتستان میں 1980سے اب تک ہونے والی شیعہ نسل کشی پر حکومتی خاموشی اور سانحہ چلاس، سانحہ کوہستان اور لولوسر سمیت کئی افراد کے قتل میں ملوث افراد کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے نام پر گلگت بلتستان میں یک طرفہ کاروائی کی جارہی ہے۔ سانحہ 1988کے شہداءکی28ویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان کے راحت حسین الحسینی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ ملک عزیز پاکستان کی سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ہرمحاز پر پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنے خون کی نذرانہ پیش کی جس کے نتیجے میں آج تک ہمیں حقوق سے محروم رکھا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button