دنیا

افغانستان کے شیعہ مسلمانوں کا اجتماع، سماجی انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

افغانستان کے شیعہ مسلمانوں نے کابل میں ایک بڑے اجتماع کا انعقاد کرکے ملک بھر میں سماجی انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

کابل کی شہید مزاری عیدگاہ میں روشنی تحریک کے نام سے ہونے والے دوسرے بڑے اجتماع میں ہزاروں افراد کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی و سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مختلف رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس ملک کے عوام نا انصافیوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

شیعہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہماری یہ تحریک محض بجلی کی فراہمی کے لیے نہیں بلکہ ہم ملک بھر میں سماجی انصاف کی حمکرانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ عارف رحمانی نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان کے عوام سماجی انصاف کے خواہاں ہیں وہ چاہتے ہیں ہر شہری کو یکساں حقوق دیئے جائیں۔

افغان رکن پارلیمنٹ عبدالطیف پدرام نے اس موقع پر کہا کہ روشنی تحریک ناقابل شکست ہے کیونکہ اس تحریک نے افغان سماج کی کوکھ سے جنم لیا ہے اور اس کا بیرونی دنیا سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے ان افواہوں کی سختی کے ساتھ تردید کی کہ روشنی تحریک کو بیرونی حمایت حاصل ہے۔ افغان رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ تحریک خالص قومی تحریک ہے جو معاشرے میں سماجی انصاف کے قیام کے لیے شروع کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button