پاکستان

ایران اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے نہیں دیگا، ایرانی سفیر

شیعیت نیوز:  پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کا آزمایا ہوا دوست ہے، جو اپنی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کی اجازت نہیں دے سکتا، ایران دہشتگردوں کیخلاف کسی قسم کی تمیز نہیں رکھتا اور نہ ہی ملا منصور جیسے کسی شخص کی کبھی حمایت کرسکتا ہے۔ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران نے طویل عرصے تک غیر منصفانہ پابندیوں کا سامنا کیا، ایران پاکستان کا آزمایا ہوا دوست ہے، جو اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا، ملا منصور طالبان کا سربراہ تھا اور ایران گذشتہ 16 سال سے طالبان کیساتھ متصادم ہے، ایران دہشتگردوں میں کسی قسم کی تمیز نہیں کرتا اور نہ ہی ملا منصور جیسے شخص کی کبھی حمایت کرسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button