پاکستان

ڈیر ہ اسماعیل خان: شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کےخلاف ہونے والے احتجاج کی مذمت کرتے ہیں، شیعہ علماٗ کونسل

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں  بے گناہ شیعیان حیدر کرار کی شہادتوں کے خلاف احتجاج ریلی نکالنے پر شیعہ علما کونسل کے ڈویژنل رہنما ہیبت صدیقی  نے کہا ہے کہ یہ امن امان کو خراب کرنے کی سازش  ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری مجلس وحدت اور آئی ایس او پر عائد ہوگی،ساتھ ہی انہوں نے ٹارگیٹ کلنگ میں شہید ہونے والے مومنین کے قاتلوں کی گرفتاری پر احتجاجی ریلی نکالنے والوں کی مذمت بھی کر دی ہے۔

شیعیت نیوز نے ڈیر ہ نیوز پیپر کی خبر سے نقل کیا ہے کہ شیعہ علماٗ کونسل  نے شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف ماتمی انجمنوں ، مجلس  وحدت مسلمین اور آئی ایس او پاکستان کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے نکالی گئی احتجاجی ریلی کے حوالے پریس ریلیز میں کہا کہ انکی تنظیم اس احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کرتی  ہے کہ جس سے فرقہ واریت پھیلے، یہ خبر ڈیرہ اسماعیل خان کے نمائندہ اخبار میں شائع ہوئی  ہے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ مہینہ میں ایک ساتھ چار شیعہ پروفیشنلز کو شہید کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی کئی مومنین وقفہ  وقفہ سے شہید ہورہے تھے اس حوالے سے مقامی انجمنوں اور تنظیموں نے مل کر ایک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا تھا جیسے شیعہ علمائ کونسل  نے فرقہ واریت پھیلانے کا ذریعہ قرار دیکر اس سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

13226866_1689974387933141_5940738219330831516_n.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button