ایران

ایران ، افغان قوم کو ہمیشہ عزت ، احترام اور برادری کی ںظر سے دیکھتا رہا ہے

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے افغانستان کے صدر اشرف غنی اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: ایران ، افغان قوم کو ہمیشہ عزت ، احترام اور برادری کی ںظر سے دیکھتا رہا ہے اور افغانستان میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے افغان عوام کو شجاع ، دلیر اور بہادر قراردیتے ہوئےفرمایا: افغانستان قدرتی ثروت اور انسانی ثروت کی دو عظیم نعمتوں سے سرشارہے اور افغانستنا ان دو نعمتوں سے مناسب استفادہ کے ذریعہ پیشرفت اور ترقی حاصل کرسکتا ہے۔

رہبر معظم نے فرمایا: ایران نے افغان بھائیوں کا سخت شرائط میں بھر پور تعاون کیا اور اب بھی افغانستان کی پیشرفت اور ترقی میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایران افغانستان میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے اور افغانستان کی ترقی کے سلسلے میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

اس ملاقات میں ایرانی صدر حسن روحانی بھی موجود تھے۔افغان صدر اشرف غنی ایران، ہندوستان اور افغانستان کے درمیان چابہار بندرگاہ کے سلسلے میں مذاکرات اور معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ ہم ایران کے تعاون اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور افغان قوم ایران کے تعاون اور امداد کو کبھی فراموش نہیں کرےگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button