ڈیرہ اسماعیل خان: ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماٗ کونسل نے بھوک ہڑتال کیمپ لگالیا

21 مئی, 2016 00:00

ڈیرہ اسماعیل خان میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام حیدری چوک کے قریب سرکلر روڈ پر ایک بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا جو تیسرے روز بھی جاری رہا بھوک ہڑتالی کیمپ میں بڑی تعداد میں متاثرہ خاندانوں نے شرکت کی احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ریحان ملک ایڈوکیٹ کی قیادت میں وفد نے اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی اس موقع پر سید اسد علی زیدی ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں چند روز قبل اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں انتظامیہ ٹارگٹ کلرز کو پکڑنے میں مکمل ناکام ہے ٹارگٹ کلرز کی ویڈیوز اور سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے وفاقی صوبائی حکومتوں کو ہمارے مسائل سے کوئی غرض نہیں وہ اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں احتجاج ہمارا حق ہے ظلم کیخلاف اور مظلوم کے حق میں ہمارا احتجاج ہے ہر ظلم کیخلاف ہیں ہم دیگر مسالک کی ٹارگٹ کلنگ کی بھی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کو فل فور بند کرایا جائے اور ٹارگٹ کلرز کو گرفتاری کیا جائے ورنہ احتجاج جاری رہیگا۔

9:21 شام اپریل 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔