مقالہ جات

میں اکیلا ھی چلا تھا جانب منزل مگر ۔۔۔۔۔۔ لوگ ساتھ آتے گئے کارواں بنتا گیا

مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پاکستان میں شیعہ قتل عام کے خلاف کی گئی بھوک ھڑتال آج ساتویں روز میں داخل ھوچکی ھے ۔ تمام تر ناسازی طبعیت اور شوگر اور قلب کی بیماری کے باوجود یہ مرد قلندر پر امن پاکستان کیلے اور شیعہ قتل عام اور اس پہ ریاستی اور عسکری اداروں کی خاموشی کے خلاف ۱۳ مئی سے اسلام آم باد میں بھوک ھڑتال پہ بیٹھا ھے تاکہ بے حس حکمرانوں اور ملک کے نگہبانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرسکے ۔۔

میں اکیلا ھی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے کارواں بنتا گیا

آج الحمد للّٰہ ، اس مردُقلندر کی اس قربانی کے جذبہ نے اس ملت کو ایک نیا جذبہ دیا ھے اور پاکستان کے کم و بیش ۳۵ سے زائد مقامات پہ مجلس وحدت اور برادر تنظیموں کی جانب سے بھوک ھڑتالی کیمپ اور احتجاجات کا نہ ختم ھونے والا سلسلہ شروع ھوچکا ھے جبکہ دوسری جانب بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائیوں و بہنوں اور علماء کی جانب سے امریکہ ، برطانیہ ، پرتگال ، کینیڈا ، کویت ، عراق ، ایران سمیت کئی ممالک میں احتجاجات اور پاکستان سفارت خانوں سے ملاقات کے ذریعہ علامہ راجہ ناصر کے مطالبات کی حمایت کا سلسلہ شروع ھوچکا ھے ۔۔۔ ملک کی کم و بیش اھم جماعتوں نے شیعہ قتل عام کی حقیقت کو نہ صرف تسلیم کیا ھے بلکہ اس پہ ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا ھے ۔۔

تم نے جس خون کو مقتل میں چھپانا چاھا
آج وہ کوچہ و بازار میں آنکلا ھے

آج ڈیرہ اسماعیل خان ، پاراچنار ، پشاور ، کوئٹہ ، کراچی اور شہید خرم ذکی کے خون ناحق کا انصاف طلب کرنے والا اپنی پیری میں اسلام آباد کی شاہراہ پہ بیٹھ کر پر امن انداز سے انصاف کا متواضی ھے ۔۔۔
آئیے اس سنت زینبی (س) کی ادائیگی کرنے والے اس مرد قلندر علامہ راجہ ناصر کو تنہا نہ چھوڑیں اور اس احتجاجی تحریک کو دنیا کہ گوشہ و کنار تک لے جائیں ۔۔ ھمارا مقصد کسی کی حق تلفی نہیں بلکہ انصاف کا تقاضہ ھے ، اپنے پاکیزہ شہداء کے قاتلوں کی گرفتاری ھے ، تکفیریوں سے پاک پاکستان کا قیام ھے کہ جس میں تمام مسالک اور مذاہب کہ پاکستان قائد اعظم (رح) کے خوابوں کے مطابق اپنی زندگی بسر کرسکیں ۔۔۔
ھم نے شہید عارف کو تو نہیں دیکھا لیکن اس مرد قلندر کو دیکھا ھے جس کا دل واقعا اپنی ملت اور شہداء کیلے تڑپتا ھے ۔۔۔ جس نے حق و انصاف کے حصول کیلے اپنی ملت کو نہیں بلکہ خود کو مشکل میں ڈالا ھے ۔۔۔ آئیے حق و انصاف کی اس طولانی جدوجہد میں اس وارث حسینی کا ساتھ دیں ۔ کہیں ایسا نہ ھو کہ پھر کوئی اس کو بھی ھم سے چھین لیں ۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button