پاکستان

شہید خرم زکی کے قاتل دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کا وزیر اعلیٰ سندھ کے شہر میں جلسہ کا اعلان

شیعیت نیوز: میڈیارپورٹ کے مطابق کالعدم دہشتگرد جماعت اہلسنت و الجماعت کے ترجمان عاصم علی شاہ نے حیدر آباد پریس کلب میں نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھرتے ہوئے پریس کانفرنس میں اعلان کیا  کہ انکی جماعت خیر پور سندھ میں 27مئی کو عظمت صحابہ کے نام پر اشتعال انگیز کانفرنس کا انعقاد کرے گی جس میں شہید خرم زکی کے قاتل دہشتگرد جماعت کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی خصوصی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہی ہدایت پر اس کالعدم جماعت کے سربراہ اورنگزیب فاروقی کے خلاف شہید خرم زکی کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی لیکن اسے گرفتا ر نہیں کیا گیا ، جبکہ وزیر اعلی کے شہر میں ہونے والی اس کانفرنس میں یہ دہشتگر د مودعو ہے ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

شہید خرم زکی کے قتل کا مقدمہ دہشتگرد اورنگزیب فاروقی اور مولوی عبدالعزیز کے خلاف درج

یہ بھی دھیاں رہے کہ خیر پور سندھ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا حلقہ انتخاب اور آبائی علاقہ ہے ،جہاں ناصر ف کالعدم جماعت کا مضبوبہ گڑھ ہے بلکہ وہ اس علاقہ میں آزادی سے دنداناتے پھرتے ہیں اور معصوم شیعہ و بریلوی سنیوں کو ہراساں کرتے ہیں اور قتل کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ جوکہ نیشنل ایکشن پلان کے سندھ میں چیمپین ہیں انکی سربراہی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے کہ لیکن ایک دہشتگر د جماعت نے انکے ہی آبائی شہر میں کانفرنس کا اعلان کرکے نا صرف نیشل ایکشن پلان کو چیلنج کیا ہے بلکہ اس نام نہاد قانون کی اصلیت بھی لوگوں کے سامنے آشکار کردی ہے کہ یہ قانوں صرف بے وقوف بنانے کے لئے حقیقت سے اسکا کوئی تعلق نہیں اور ناہی دہشتگرد کالعدم جماعتوں کو اسکا خوف ہے۔

Cix-0HrWUAADLyt.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button