پاکستان

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے بھی علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال حمایت کردی

شیعیت نیوز: پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی اور شیعہ حقوق کی پامالی کے خلاف علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے بھوک ہڑتال کے اعلان پر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے حمایت کااعلان کیا ہے۔

شیعیت نیوز کےمطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر پرویز علی لاڑک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے شیعہ حقوق کے لئے لڑی جانے والی اس جنگ میں انکے ساتھ ہیں اور انکی جانب سے بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ ۱۳ مئی سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری عمائدین  کے ساتھ اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال میں بیٹھے ہیں، دوسری جانب پاکستان بھر میں بھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے قوم کے لئے اس جرت مندانہ اقدام  کی حمایت میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لئے گئے  ہیں،  جبکہ اب دنیا کے دیگر ممالک میں بسنے والے پاکستانی شیعہ مسلمان بھی اس احتجاجی سلسلہ کا حصہ بن رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button