مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں نےغ فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور حماس کے رہنما کو توہین آمیز طریقے سےگرفتارکرلیا

صیہونی فوجیوں نےغرب اردن میں ایک فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور حماس کے رہنما کو توہین آمیز طریقے سےگرفتارکرلیاہے

فلسطینی ذرائع کے حوالے سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہےکہ صیہونی فوجیوں نے منگل کو غرب اردن میں فلسطینی رکن پارلیمنٹ عبدالجبار فقہا کے گھر پر حملہ کیا اور ان کو زدوکوب کرنے کے بعد گرفتار کر لیا- فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اس سے پہلے انہیں پانچ مرتبہ گرفتار کیا ہے-

فلسطین کے ایک اور رکن پارلیمنٹ منا منصور نے عبدالجبارفقہا کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے اور اسرائیل نے اس اقدام سے ایک بار پھر سبھی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے- ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کرکے سب کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ وہ بلااستثنا سب کو گرفتار کر سکتی ہے-

اس درمیان غرب اردن کے شہر بیت لحم سے خبر ہےکہ صہیونی فوجیوں نے بتیس سالہ فلسطینی جوان احمد ابو عمر پر جو بیت لحم سے حائل دیوار کو عبورکرکے مقبوضہ بیت المقدس میں داخل ہونا چاہتا تھا، فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگیا- اس زخمی فلسطینی جوان کو بیت جالا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے- فلسطینی عوام اسرائیل کے ذریعے تعمیر کی گئی حائل دیوار کو غیرقانونی سمجھتے ہیں- ان کا کہنا ہے کہ اس حائل دیوار کی تعمیر کا مقصد فلسطینی علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے منصوبے کو توسیع دینا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button