پاکستان

سعودی عر ب کی جانب سے ایرانی حاجیوں پر حج پابندی پر پاکستانی وزارت مذہبی امور کی مذمت

 شیعیت نیوز: پاکستان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات امت مسلمہ کے مفاد میں ہیں، کسی ملک کے ساتھ سیاسی اختلافات کی بنیاد پر اس کے مسلمان شہریوں کوحج سے محروم نہیں کرنا چاہئے۔ ایرانی خبررسا ں ادارے کو دئیے انٹرویو میں وزارت مذہبی امور کے ترجمان نور زمان نے کہاکہ بطور مسلمان وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ دنیاکے تمام مسلمانوں کو حج اداکرنے کی اجازت ہونی چاہئے اور سیاسی اختلافات اس سلسلے میں رکاوٹ نہیں بننے چاہئیں۔گزشتہ سال حج کے موقع پرسانحہ منیٰ وکرین حادثے سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہاکہ ابھی تک سعودی حکومت کی طرف سے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کسی پاکستان کے اہلخانہ کوکوئی امداد نہیں دی گئی تاہم حکومت پاکستان نے اپنے طور پر ہر متاثرہ خاندان کو تقریباً دس ہزار ڈالردئیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حاجیوں کا تحفظ یقینی بنانا سعودی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button