پاکستان

برادر میثم عابدی ایم ڈبلیو ایم ایم کراچی کے سیکرئٹری جنرل منتخب

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ہونے والے انٹر پارٹی الیکشن میں کراچی میں آئندہ تین سالوںکے لئے برادر میثم کو ا یم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کا نیا سیکرئٹری جنرل منتخب کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مسجد ابوطالب سولجربازار میں ہونے والے انٹرپارٹی الیکشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی ذمہ داروں اور مرکز کے رہنما علامہ مختار امامی نےشرکت کی اور اپنی زیر نگرانی الیکش کروائے جس میں کراچی کے ضلعی ذمہ داروں نے کثرت رائے سے برادر مثیم جوکہ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سابق تنظیم سازی سیکریٹری تھے کو آئندہ تین سالوں کے لئے نیا میرکاروان منتخب کیا ہے۔

اس موقع پر برادر میثم نے کہا کہ وہ اس ذمہ داری کا احسن طریقہ سے نبھانے کی کوشیش کریں گے اور قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button