اسلام آباد: شیعہ نشل کشی پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی پر علامہ راجہ ناصر نے بھوک ہرتال کا اعلان کردیا
شیعیت نیوز: پاکستان میں حکومت اور ریاستی اداروں کی شیعہ نسل کشی پہ مجرمانہ خاموشی اور شیعہ قتل عام کیخلاف مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھوک ہڑتال پہ بیٹھنے کا اعلان کردیا ہے۔
شیعیت نیو ز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آ ج اسلام آباد میں شیعہ نسل کشی کے خلاف نکالی جانے وا لی حتجاجی ریلی کے اختتام پر بھوک ہرتال کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جب تک ہمیں انصاف نہیں دیا جائے گا یہ احتجاج جاری رہے گا، نمائندے کی اطلاع کے مطابق علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری دیگر رہنماوں کے ہمراہ اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بھوک ہرتال پر بیٹھ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک ماہ میں پاکستان کے مختلف شہروں بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، چارسدہ، کراچی اور پارچنار میں مختلف واقعات معروف صحافی اور انسانی حقوق کے علمبرادر صحافی خرم زکی سمیت پروفیسرز اور وکلا اور شیعہ مسلمانوں کو ٹارگیٹ کرکے شہید کیا گیا لیکن کسی بھی حکومتی اورسیکورٹی اداروں کی جانب سے کوئی بھی ردعمل تو کجا مذمتی بیان تک جاری نہیں ہوا یہاں تک کہ سیکورٹی اداروں نے پارچنار میں پر امن مظاہریں کو بھی گولیوں سے چھلنی کرڈالا، دوسری جانب آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان جیسے قانوں کے نفاذ کے باوجود دہشتگردوں کو آزاد کیا جارہا ہےاور براہ راست شیعہ نسل کشی میں ملوث افراد و سہولت کاروں کا حکومتی پروٹول دیا جارہا ہے، جو پوری شیعہ کمیونٹی کے لئے باعث تشویش ہے۔








